ارنا کے مطابق شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی سربراہی میں ایران کی تیرھویں حکومت میں ایران تیل برآمدکرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اراکین میں، نائیجیریا اور کویت کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صدارت میں تیرھویں حکومت کے آغازمیں ہی، پابندیوں کے باوجود تیل کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ شروع ہوگیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق حال حاضر میں، ایران کی تیل اور گیس کی برآمدات، 2018 میں امریکا کی ٹرمپ حکومت کا حداکثر دباؤ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ورٹکسا نیوزسائٹ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال کی جنوری سے جون تک یومیہ 15 لاکھ 60 ہزار بیرل تیل برآمد کیا ہے جو کویت اور نائیجیریا کے تیل کی برآمدات سے 2 لاکھ 50 ہزار بیرل زیادہ ہے اور اس طرح ایران اوپیک کی تیل اور گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی رینکنگ میں دو درجہ اوپر آکر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
ایران تیل برآمدکرنے والا اوپیک کا چوتھا بڑا ملک بن گیا
تہران – ارنا – اوپیک کی رینکنگ میں ایران دو درجہ اوپر آکر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے

آپ کا تبصرہ